the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

 دنیا بھر میں مقبول ترین گلوکارائیں سلینا گومز اور ملی سائرس چاہے کتنی ہی خوبصورت یا باصلاحیت کیوں نہ ہوں لیکن وہ آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔ جی ہاں چند معروف شخصیات کے بارے میں گوگل پر سرچ کرنا آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے اور خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں داخل ہوسکتے ہیں۔ انٹیل سیکیورٹی نے آن لائن سرچنگ کے حوالے سے 10 خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جن میں ایمی سکویومر کو انٹرنیٹ کے لیے سب سے خطرناک سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں خواتین اور مردوں کو مساوی حیثیت حاصل ہے یعنی دونوں کی تعداد 5،5 ہے۔ اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر گلوکارہ کیشا ہیں جبکہ سلینا



گومز 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ کامیڈین، اداکار اور ہوسٹ ڈینیئل ٹوش 8 ویں، کرس ہارڈوک 7 ویں جبکہ گلوکارہ ملی سائرس چھٹی خطرناک ترین سلیبرٹی ہیں۔ اسی طرح گلوکارہ ریحانہ کو سرچ کرنا بھی آپ کو بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔


 ان کے بعد چوتھے نمبر پر ول اسمتھ کے پرستاروں کو انتباہ کیا گیا ہے، جن کے بارے میں سرچ کرنے کے دوران خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ تیسرے پر کارسن ڈیلے کھڑے ہیں جبکہ گلوکار جسٹن بیبر دوسرے نمبر پر ہیں اور حقیقی زندگی میں جتنے بھی اچھے ہوں مگر آن لائن ورلڈ میں ان کے بارے میں سرچ کرنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.